Latest News

Like Us on Facebook

Wednesday, 13 April 2016

طالبان رہنماپاکستان میں اجلاس کررہے ہیں،افغان آرمی چیف کا الزام

کابل:  افغان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قادم شاہ شاہیم نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان گروپ کے
رہنماپاکستان کی سرزمین پراپنے محفوظ ٹھکانوں میں اہم ملاقاتیں کررہے ہیں۔
گزشتہ روزافغان میڈیاکے مطابق آرمی چیف جنرل قادم شاہ شاہیم نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں طالبان کے بیعت کرنے کے اجلاسوں سمیت دیگر اجتماعات ہورہے ہیں۔افغان آرمی چیف نے مشرقی صوبوں میں پاکستانی فوج کی طرف سے گولہ باری کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ افغان قیادت کو امید ہے کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔انکا کہنا تھاکہ طالبان گروپ کو وحدت جیسے چیلنجزکا سامنا ہے اور انکی مرکزی کمان کمزور ہوچکی ہے جو افغان سیکیورٹی فورسز کے لیے ایک اچھی خبر ہے ، امید ہے پاکستان افغان مشرقی صوبوں میں شتعال انگیزکارروائیوں کو فوری طور پر بند کردے گا۔

No comments:

Post a Comment

Recent Post