نو اپریل 2016 ء ’تاریخی ‘ دن تھا جب بارہ سالہ اورلے فینیلن آسٹریلیا کا وزیراعظم بن گیا ! اورلے نے یہ اعزاز میلکم ٹرنبل کو ان کے عہدے سے ہٹا کر حاصل کیا۔ مگر اس کی وزارت کا دورانیہ محض دو دن پر محیط تھا۔ دو دن تک وزارت عظمیٰ سے ’ لطف اندوز‘ ہونے کے بعد اس نے زمام اقتدار پھر میلکم
ٹرن بال کے حوالے کردی!
قارئین! درج بالا سطور پڑھ کر آپ یقینی طور پر الجھ گئے ہوں گے۔ پریشان مت ہوں، اورلے کی طرح آپ بھی اپنے ملک کے صدر یا وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے بس آپ کو اورلے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وکی پیڈیا کا سہارا لینا ہوگا !
برسبین سے تعلق رکھنے والے اورلے فینیلن نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ایک روز وہ انھیں آسٹریلیا کا وزیراعظم بن کر دکھائے گا۔ اورلے کی بات سُن کر اس کے دوست ہنسنے لگے تھے۔ اس پر اورلے نے شرط لگائی کہ وہ جلد ہی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوجائے گا۔ دوستوں کے گمان میں بھی یہ بات نہ ہوگی کہ اورلے اگلے ہی روز وزیراعظم بن جائے گا۔ اورلے نے آئندہ روز دوستوں کو جمع کیا اور انھیں وکی پیڈیا پر آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کا صفحہ دکھایا۔ اس فہرست میں سب سے آخر میں اورلے کا نام موجود تھا۔ تیسویں نمبر پر موجود نام کے آگے وزارت عظمیٰ کا دورانیہ دو دن درج تھا۔
No comments:
Post a Comment