Latest News

Like Us on Facebook

Thursday, 7 April 2016

لاہور میں بہت جلد عوام کے لئے فری وائی فائی کی سہولت کا آغاز

لاہور: چیرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عمر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں عوام کو بہت جلد فری وائی فائی کی سہولت دینے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیرمین کا اپنے سوشل میڈیا پیج پر کہنا تھا کہ بہت جلد لاہور میں بہت جلد عوام کو مخصوص مقامات پر فری وائی فائی کی سہولت میسر ہوگی جب کہ اس سروس کو ملتان اور پھر راولپنڈی تک پھیلایا جائے گا۔
پی آئی ٹی بی حکام کا کہنا ہے عوام کو فری وائی فائی سروس فراہم کرنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور لاہور میں 115 مقامات پر فری وائی فائی سروس کی سہولت میسر ہو گی جن میں 12 پارکس، 17 مارکیٹس، میٹرو بس اسٹیشنز، 20 کالجز اور جامعات، مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ایئر پورٹ شامل ہوگا۔ حکام کے مطابق عوام کو فری وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھنا ہے، اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سندھ حکومت نے بھی کراچی سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں سولر اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور عوام کو فری وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے چین، امریکا اور دبئی کی کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

No comments:

Post a Comment

Recent Post